ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کی فوجی شاخ ناصر صلاح الدین بریگیڈ نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے " بیر السبع " پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔اس بريگیڈ نے اعلان کیا کہ غزہ پٹی پر غاصب اسرائيل کے حملوں کے جواب میں یہ حملہ کیا گيا ہے۔صیہونی حکومت کے ریڈیو نے بھی آج صبح بیر السبع علاقے پر میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔واضح ر ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے رواں مہینے میں غزہ پٹی پر متعدد بار ہوائي حملے کئے ہیں جن میں دسیوں فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چند روز میں صیہونی فوج کے حملوں میں کم سے کم نو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔...../169
27 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 360324
فلسطینی مجاہدین نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائلی حملہ کیا ہے۔